اردو نیوز اپڈیٹس

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اس بار بارش قدرتی آفت کے طور پر آئی۔ کلاؤڈ برسٹ، غیر معمولی طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں میں بہہ کر سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ اس سے کہیں زیادہ زخمی اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ بارش سے صوبے میں اربوں روپے مالیت کی عوامی املاک اور سرکاری انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر کے پی کے سیلاب زادہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے اور خراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز بونیر، شانگلہ، سوات میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچایا۔ راشن پیکٹوں میں آٹا، چاول، دالیں، ملک پاوڈر، نمک، چائے کی پتی اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں کو محفوظ مقام تک بھی پہنچا رہے ہیں۔ فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا لیا ہے اور جہاں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے اپنی ایک روز کی تنخواہ اور ایک روز کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زائد کا بنتا ہے.وہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ پاک فوج سیلاب زدگان کی بحالی تک عوامی خدمت کامشن جاری رکھے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

12 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

12 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

12 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

12 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

12 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

12 hours ago