پاکستان نیوز پوائنٹ
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے مزید دو سے تین نئے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے زیادہ ہو گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ،موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون سیزن کی شدت زیادہ ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، ستمبر کے پہلے 10 دن تک مون سون کےمزید دو سے تین سلسلے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے گلگت بلتستان ،بابوسر ٹاپ اور اب مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا مکمل سروے کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بھی کلاؤڈ برسٹ نوٹ کیا گیا ہے. گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کام جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…