اردو نیوز اپڈیٹس

سیلاب میں جہیز بہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمے داری گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے لے لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سوشل میڈیا پر سیلاب میں بچیوں کے جہیز بہہ جانے کی خبر کے بعد گورنر پنجاب سلیم حیدر نے متاثرہ فیملی کے گھر موہلنوال کا دورہ کیا۔
گورنر سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ فیملی اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔ متاثرہ شہریوں نے پانی میں ڈوبے ہوئے اپنے گھر گورنر پنجاب کو دکھائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی ہے، سیلاب کی تباہی اور قدرتی آفت کے سامنے لوگوں کی بےبسی دیکھ کر میری نیندیں اڑ گئیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھر سیلاب میں ڈوب گئے، قیمتی سامان پانی میں بہہ گیا، لوگ قبرستانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، اس وقت میری تمام تر توانائیاں سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 3 وقت کا کھانا مہیا کیا جائے گا، ریڈکریسنٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، یہ وقت کسی قسم کی سیاست کا نہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہو گی۔ موہلنوال میں سیلاب متاثرین کو خیمے لگا کر دیں گے۔ سیلاب متاثرین نے گورنر پنجاب سے شکوہ کیا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی نہیں پہنچا، کسی قسم کی سرکاری مدد، رہائشی خیمے، کھانا، طبی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں، اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے اپنی جانیں بچائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے آج اسلام…

12 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی…

12 hours ago

کشمیر چوک انڈر پاس کی تکمیل سے مری اور مظفرآباد جانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں…

12 hours ago

چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حصول سہل نیا نظام متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس…

12 hours ago

جے ڈی وینس کی محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے…

12 hours ago

امریکا ایران معاہدے کی کوششیں تیز قطری وفد کا ایک ہفتے میں تہران کا دوسرا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں میں…

12 hours ago