پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اپریل کو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع سوات میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی مشترکہ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی خوارج کے ایک ٹھکانے پر کی گئی .جس میں مؤثر حکمت عملی کے ذریعے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔ علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے تاکہ امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوات میں فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے وطنِ عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…