اردو نیوز اپڈیٹس

شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ
شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم کردی گئی۔شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ تنخواہوں میں اضافے پر عملدرآمد ستمبر سے ہوگا۔سرکاری اعلان کے بعد 17 ہزار 776 سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے مستفید ہوں گے۔س کے علاوہ سماجی امداد لینے والے 6 ہزار 652 خاندانوں کے لیے مالی سہولت بڑھا دی گئی۔ 2 ہزار 251 سرکاری ریٹائرڈ شہریوں کی کم از کم آمدن بڑھا دی گئی اور 5300 دیگر ریٹائرڈ شہریوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس میں بھی اضافہ کیہا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کم از کم آمدن کا معیار بڑھایا گیا ہے، شیخ سلطان نے اماراتی شہریوں کو غیر ضروری قرضوں سے بچنے کی ترغیب دی ہے جب کہ مہنگائی کے پیش نظر شہریوں کی مالی ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے۔علاوہ ازیں والدین سے بچوں کا موبائل اور دیگر آلات کا استعمال محدود رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔حکام کے مطابق بچوں کی صحت مند خوراک اور بہتر پرورش کے لیے سرکاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوارسفیراولارا اوتونونےملاقات…

16 hours ago

بھارتی بیان بازی شرمناک نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر کے حوالے سے…

16 hours ago

ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ…

16 hours ago

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ…

16 hours ago

قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن…

16 hours ago

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 100 سالہ طوفان بڑے پیمانے پر تباہی

پاکستان نیوز پوائنٹ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے…

16 hours ago