اردو نیوز اپڈیٹس

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا. جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ عزم استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں میں خوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور خوارج کو کسی بھی جگہ چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

1 hour ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago

طویل جنگ کیلئےاسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے ایرانی وزارت دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے اپنے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ جاری…

2 hours ago