اردو نیوز اپڈیٹس

شہرِ قائد میں نان اور روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردیں. نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 15 روپے مقرر کردی گئی۔کمشنر کراچی حسن نقوی کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے .جس کے مطابق چپاتی 100 گرام 10 روپے میں فروخت کی جائے. تندور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، 120 گرام نان 15روپے میں فروخت ہوگا۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے. 150گرام نان کی قیمت 17 روپے مقرر کر دی۔ شہری شکایت درج کرائیں. خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔حسن نقوی کے مطابق 180گرام نان کی زیادہ سے زیادہ قیمت 22 روپے ہے. سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم ہے. نرخ نامہ ہر دکان پر لازمی آویزاں کیا جائے. خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ نان چپاتی نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کمشنر کراچی نے ڈیڑھ ماہ بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔ کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں 10روپے سے 17روپے فی کلو کمی کی۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا ہول سیل 83 روپے جبکہ ریٹیل میں 87 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔فائن آٹا ہول سیل 88 روپے جبکہ ریٹیل میں 92 روپے فی کلو مقرر کی گئی. چکی آٹا کے نرخ 100 روپے فی کلو مقرر ہے۔مارکیٹ میں فائن آٹا 90 سے 100 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چکی آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

10 hours ago

کرسمس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا دبنگ اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں…

10 hours ago

فیلڈ مارشل کا راولپنڈی چرچ کا دورہ کرسمس تقریبات میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

10 hours ago

قائداعظم کے اصول برابری اور قانون کی بالادستی کے لیے رہنما اصول ہیں مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…

10 hours ago

قائداعظم کا149 واں یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

10 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…

10 hours ago