پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور پنجگور میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر آپریشنز کے ذریعے 41 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا کر ان کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے آپریشنز میں حصہ لینے والے بہادر جوانوں کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی بلوچستان میں دو الگ کارروائیوں اور بنوں میں بیرونی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں اور دہشت گردی کے خلاف “عزمِ استحکام” کے تحت جاری کارروائیاں ملک میں امن و استحکام کے قیام تک جاری رہیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع ہرنائی اور پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں اور 41 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی بھرپور پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم اس جنگ میں اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہےکہ شوہر حق مہر میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اوروں کے برعکس میرا یقین ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران…