اردو نیوز اپڈیٹس

صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب ہسپتال سے گھر پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب،ہسپتال سے گھر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ آصف زرداری گزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے جبکہ صحت یابی کے بعد اب آصف زرداری کو بلاول ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کریں گے۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر آصف زرداری انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے، صدر آصف زرداری کو نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 2 اپریل کو ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔ 5 اپریل کو صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج…

8 hours ago

خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں دیکھ سکتے گورنر راج لگانا ضروری تھا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو دہشتگردی…

8 hours ago

ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو…

8 hours ago

عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی…

8 hours ago

ٹرمپ احمق ہے میکرون کا مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان پر امریکی صدر کو جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے امریکی صدر کو’احمق‘ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ…

8 hours ago

ایران کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے بہت جلد کچھ ہونے والا ہے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے…

8 hours ago