پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری گلبرگ لاہور میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ میں پہنچ گئے ، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور اس اہم سیاسی مشاورت میں شریک ہوئے۔




