اردو نیوز اپڈیٹس

صدر اور وزیراعظم کی قوم و امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نےعید الاضحیٰ کے موقع پر قوم اور عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے عید قرباں کو ایثار، قربانی اور اطاعت کا عظیم درس قرار دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو زندہ کرنے کا دن ہے، حضرت ابراہیمؑ کی سنت ہمیں اللہ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے، اطاعت اور قربانی کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ یہ بابرکت دن امت مسلمہ کے لیے خیر، برکت اور اتحاد کا ذریعہ بنے۔آصف علی زرداری نے زور دیا کہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقے کی دل کھول کر مدد کی جائے، کیونکہ یہی اصل قربانی ہے۔صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اللہ کی اطاعت میں ہی فرد اور قوم کی کامیابی ہے، ہمیں حضرت ابراہیمؑ کے جذبہ ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں اخوت، بھائی چارہ اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی کی یاد دلاتی ہے، جسے تاقیامت عبادت کا درجہ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانی کا پیغام صرف جانور ذبح کرنے تک محدود نہیں بلکہ نفس، خواہشات اور ذاتی مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایثار و قربانی جیسی صفات قوموں کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں اور یہی جذبہ ہمیں قومی یکجہتی، معاشرتی بھلائی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی حملے کے خلاف قوم نے اتحاد سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع، وقار اور خودمختاری کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے جو آج بھی ظلم، جبر اور بھوک کا شکار ہیں۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک طاقتور اور کامیاب ملک بنانے کے لیے قومی اتحاد، ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر، اجتماعی ترقی، خوشحالی اور خود کفالت کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔دونوں رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم، امت مسلمہ کی عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے اور وطن عزیز کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا کرے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

12 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

12 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

12 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

12 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

12 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

12 hours ago