اردو نیوز اپڈیٹس

صدر زرداری اور بحرین کے شاہ کی اہم ملاقات دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ انہیں بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خليفة من الدرجة الأولى بھی عطا کیا گیا جو دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور صدر مملکت کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے شہر منامہ میں صدر مملکت اور بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نےتعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی،صدر مملکت کی جانب سے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی،زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا گیا،دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک– بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا گیا،ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نےکہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، صدر مملکت نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ سولہ ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک– بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا،دونوں رہنماؤں کا اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔ شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کا بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور انکے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط…

7 hours ago

سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت…

7 hours ago

عالمی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری…

7 hours ago

ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شاہ ایران…

7 hours ago

امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے یورپی کمیشن

پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ…

7 hours ago

ایران نے مظاہرین کو پھانسی دی تو سخت کارروائی کریں گے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک اور دھمکی دیتے…

8 hours ago