اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے مظاہرین کو پھانسی دی تو سخت کارروائی کریں گے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک اور دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو سخت کارروائی کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات ختم اور حکام سے ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، قتل عام رکنے تک کوئی ملاقات نہیں ہوگی، ایران انسانیت کا مظاہرہ کرے اور قتل عام بند کرے۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ مظاہرین کی مدد کیلئے کوئی آ رہا ہے، اس کا مطلب کیا ہے؟ سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ کو خود اس کا مطلب سمجھنا ہوگا، ہم نے امن کی راہ میں رکاوٹ ایرانی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا، البغدادی اور قاسم سلیمانی کو مارنا ہماری کامیابی ہے۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر نے ایران میں سراپا احتجاج مظاہرین کی پشت پنائی اور انہیں اکسانے کی بھی کوشش کی، امریکی صدر نے کہا کہ مظاہرین احتجاج جاری رکھیں، مدد پہنچنے والی ہے، مظاہرین ایرانی اداروں کا کنٹرول حاصل کرلیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ قاتلوں اور ظالموں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، اس کے جواب میں ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ کا بیان شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو ایرانی عوام کا قاتل قرار دے دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

12 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

12 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

12 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

12 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

12 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

12 hours ago