اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی برادری اور اقوام متحدہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکیں وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت محمود نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے.پاکستان ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان اشتعال انگیز اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہے جو پورے خطے اور اس سے باہر کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران کواقوام متحدہ کےآرٹیکل51کےدفاع کامکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری اوراقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کوفوری روکیں اور عالمی برادری اسرائیل کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرےے میں لائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے یران، یواےای، ترکیہ کےوزرائےخارجہ سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں خطےمیں امن واستحکام کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

16 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

16 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

16 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

16 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

16 hours ago