اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران مختلف منصوبوں کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
دستاویزات کے مطابق قرض انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کی فنڈنگ کے ذریعے 57 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے، منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس ، ریونیو ،مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس کے منصوبے شامل ہیں۔ عالمی بینک گزشتہ 7 سال میں11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ہے،سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی شعبے کیلئے دیئے گئے، آنے والے برسوں میں مختلف منصوبوں کیلئے مزید 8.6 ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔
عالمی بینک نے گزشتہ مالی سال 2024-25 میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر قرضہ دیا، سال 2023-24 میں 2.24 ارب ڈالر، 2022-23 میں 2.12 ارب ڈالر ملے، 2021،22 میں 1.59 ارب ڈالر، سال 2020-21 میں 2 ارب ڈالر جاری ہوئے جبکہ2019-20 میں 1.37 ارب ڈالر قرضہ دیاگیا ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

22 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

22 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

22 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

22 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

22 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

22 hours ago