پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے بتایا کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب جلد دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بلاسود قرضے کی 4 نئی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ان اسکیموں کے تحت 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جن سے 5523 کاروباروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ خیال رہے آسان کاروبار فنانس اسکیم ایک حکومتی منصوبہ ہے جس کے تحت کے مرد، خواتین، ٹرانسجینڈرز اور سپیشل افراد 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ قرض 5 سال کی آسان اقساط میں واپس کرنا ہوتا ہے اور اسے آن لائن پورٹل پر درخواست دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے.
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…