اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی رواں مالی سال کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو کے تخمینے میں 0.1 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومتی سطح پر اقتصادی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا تھا، تاہم عالمی بینک نے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر نظرثانی شدہ تخمینہ پیش کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان کی معاشی شرحِ نمو میں بہتری آ سکتی ہے اور یہ 3.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد زرعی شعبے کی بحالی معیشت کے لیے سہارا بن سکتی ہے، جبکہ تعمیرِ نو اور بحالی کے منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ عالمی بینک نے نشاندہی کی ہے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا امکان موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ شرحِ سود میں کمی کی گئی ہے، تاہم مانیٹری پالیسی کو محتاط رکھا گیا ہے تاکہ مالی استحکام برقرار رہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی ٹیرف میں ممکنہ اضافے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، جبکہ درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ترسیلاتِ زر کے معمول پر آنے سے بیرونی مالی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم عالمی بینک کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور بینک قرضوں میں اضافے کے آثار نظر آ رہے ہیں، جو مجموعی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت اشارہ سمجھے جا رہے ہیں۔ عالمی سطح پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2026 میں عالمی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 2027 میں یہ بڑھ کر 2.7 فیصد تک جا سکتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری اور بحرین کے شاہ کی اہم ملاقات دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ…

7 hours ago

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط…

7 hours ago

سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت…

7 hours ago

ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شاہ ایران…

7 hours ago

امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے یورپی کمیشن

پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ…

7 hours ago

ایران نے مظاہرین کو پھانسی دی تو سخت کارروائی کریں گے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک اور دھمکی دیتے…

7 hours ago