غزہ سے اسرائیل کونکالنے کیلئے پاکستان اور سات مسلم ملک ذمہ داری سنبھالیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ 8 اسلامی ملک مشترکہ منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات کریں گے۔ امید ہے کہ پاکستان بھی فورس فلسطین بھیجنے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے، دیگر 7 مسلم ملک بھی ہماری پالیسی میں ساتھ ہیں، پاکستان کی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےفلسطین اور غزہ کے حوالے سے ہونے والی اہم ڈیویلپمنٹس کے متعلق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے میڈیا کے ذریعہ عوام کو اعتماد میں لیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 اسلامی ملکوں کی ملاقات کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ کسی طرح غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوشش کی جائے۔ جنگ بندی کے فوراً بعد غزہ کی تعمیر نو کی جائے۔ مغربی کنارے پر اسرائیل کے قبضے کے منصوبے کو روکا جائے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اسلامی ملکوں کے مشترکہ اعلامیےکا خیرمقدم کرتا ہے، اسلامی ممالک کےمنصوبےکے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی، انڈونیشیا نے اپنے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنےکی پیشکش کی ہے، امید ہے کہ پاکستان بھی فورس فلسطین بھیجنے کےمتعلق فیصلہ کرے گا۔ اسحاق ڈار نے بتایا، ہم نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے معاملے پر اجلاس میں بھرپور آواز اٹھائی،غزہ میں جاری ظلم و بربریت کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھایا، غزہ میں جنگ بندی اور مسلسل امداد کی فراہمی کے لیے مثبت بات چیت کی۔ اسحاق ڈٓر نے بتایا کہ نیویارک میں امریکہ کے صدر ٹرمپ سے اسلامی اور عرب ممالک کے وزرا خارجہ اور لیڈروں کی اہم ملاقات میں فلسطین کے ایجنڈے پر پاکستان کے ساتھ کل 8 مسلم ممالک تیار ہوئے تھے۔ ہم نے صدر ٹرمپ سے غزہ میں فوری جنگ بندی کروانے اور غزہ کے شہریوں کو فوری اور مسلسل امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا معاملہ اٹھایا۔ بھوک کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی گئی۔ فلسطینی عوام کو غزہ میں دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ 8 ملک فلسطین کے معاملے کا 1967 سے پہلےکی سرحدوں کے تحت حل کروانے کے لیے پرعزم ہیں، ہم 1967 سے پہلےکی سرحدوں کے تحت خود مختار فلسطینی ریاست چاہتے ہیں، ایسی آزاد خود مختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ اسحاق ڈار نےکہا کہ فلسطینی اتھارٹی (صدر محمود عباس کی حکومت) نے 8 ملکوں کے مشترکہ اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسحاق ڈٓر نے پاکستانیوں سے درخوواست کی کہ فلسطین کے معاملے پر سیاست چمکانے سے گر یز کیا جائے۔ وزیر خٓرجہ نے اپنی حکومت کی پوزیشن کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، ہم فلسطین سے اسرائیل کے مکمل انخلا کے لیے پر عزم ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…

2 hours ago

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

2 hours ago

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات دو طرفہ تعاون خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…

2 hours ago

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

2 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

2 hours ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

2 hours ago