اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے لئے بیس نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی لانے کے لیے نہایت ضروری ہو گا۔
آج سوشل پلیت فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا، میں غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا، “مجھے یہ یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی لانے کے لیے نہایت ضروری ہو گا.” وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، “یہ میرا پختہ یقین بھی ہے کہ صدر ٹرمپ ہر ممکن طریقے سے مدد کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاکہ اس نہایت اہم اور فوری ضرورت کو حقیقت بنایا جا سکے.” انہوں نے کہا، میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے اس جنگ کے خاتمے میں ادا کیے گئے اہم کردار کو سراہتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز نے اپنی اس پوسٹ میں مزید لکھا، “میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ دو ریاستی تجویز پر عمل درآمد خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے.”

Faisal Bukhari

Recent Posts

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…

3 hours ago

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

3 hours ago

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات دو طرفہ تعاون خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…

3 hours ago

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

3 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

3 hours ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

3 hours ago