اردو نیوز اپڈیٹس

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم دنیا کے ضمیر پر دھبہ ہیں برطانوی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری مظالم پر اسرائیلی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو دنیا کے ضمیر پر دھبہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی قیادت میں برطانیہ نے فلسطین کے معاملے پر اپنی خارجہ پالیسی کو تبدیل کیا ہے۔برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے لیورپول میں حکمران جماعت لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی نئی حکومت نے غزہ اور مغربی کنارے کے معاملے پر اپنی پالیسی بڑی حد تک تبدیل کی ہے۔ایڈ ملی بینڈ نے اپنے خطاب میں دنیا بھر میں فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر دکھی اور سراپا احتجاج افراد اور تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ہم آپ کی آواز سن رہے ہیں، آپ حق پر تھے۔‘برطانوی وزیرِ خارجہ کی تقریر کو کانفرنس میں موجود شرکاء نے خوب سراہا اور دیر تک تالیاں بجتی رہیں۔انہوں نے اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پر یہودی بستیوں کے قیام کو غیر قانونی قبضہ اور آبادکاروں کو دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ’“ہم مغربی کنارے میں آباد کار دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی، غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد اور فلسطین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے رہے ہیں. مگر اب ہم اپنے الفاظ کو عملی اقدامات میں بدلیں گے۔‘انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں پر معاشی پابندیاں برقرار اور مزید اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بستیوں سے اشیا کی درآمد پر پابندی کے بعد اُن غیر قانونی بستیوں کے لیے برطانوی سرمایہ کاری اور دیگر سروسز کی سپلائی لائنز کو بھی مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ایڈ ملی بینڈ نے اپنی تقریر میں ’دو ریاستی حل‘ کے دفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی اور برطانوی حکومت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو نقصان پہنچانے والی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

35 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

38 minutes ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

41 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

45 minutes ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

46 minutes ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

48 minutes ago