اردو نیوز اپڈیٹس

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے موقع پر شہریوں کے حقِ معلومات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری معاشرے میں شہری اسی وقت عوامی زندگی میں بامعنی کردار ادا کرسکتے ہیں جب انہیں بروقت، معتبر اور قابلِ اعتماد معلومات تک رسائی حاصل ہو۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان شہریوں کے حقِ معلومات کے لیے واضح بنیاد فراہم کرتا ہے، 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اظہارِ رائے کی آزادی کے آئینی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا گیا اور آرٹیکل 19-اے شامل کیا گیا، جس کے تحت ہر شہری کو عوامی اہمیت کے تمام معاملات میں معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے، تاہم یہ حق قانون کے تحت عائد ضابطوں اور معقول پابندیوں سے مشروط ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ رائٹ آف ایکسیس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 وفاقی سطح پر معلومات تک رسائی کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے، تاہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی نے معلومات کی تیاری، ترسیل اور استعمال کے طریقہ کار کو تبدیل کردیا ہے۔ صدر مملکت کے مطابق موجودہ دور میں چیلنج صرف معلومات کی دستیابی نہیں بلکہ شہریوں کے لیے قابلِ اعتماد معلومات اور جھوٹی، گمراہ کن یا مصنوعی طور پر تبدیل شدہ معلومات کے درمیان فرق کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستی و غیر ریاستی عناصر، دہشت گرد اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس جبکہ بے قابو اور حد سے زیادہ طاقتور ٹیکنالوجی کمپنیاں معلومات کو مسخ یا اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس صورتحال میں عوام دوست صحافیوں، میڈیا اداروں، ابلاغی ماہرین، محققین اور دیگر ماہرین کا کردار مزید اہم ہوگیا ہے، جو شہریوں کو تیزی سے بدلتے ہوئے معلوماتی ماحول میں درست معلومات تک رسائی میں مدد دے سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کے حقِ معلومات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے یہ امر بھی ملحوظ رکھا جائے کہ منافع پر مبنی غلط اور گمراہ کن معلومات کے تدارک کی کوششیں عوامی مفاد میں صحافت، منصفانہ تنقید اور بامعنی عوامی مباحثے کو دبانے کا ذریعہ نہ بنیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سرکاری اداروں کی شفافیت، جوابدہی اور ذمہ دارانہ ابلاغ ناگزیر ہے، شہریوں کو خصوصاً ان معاملات پر معتبر ذرائع سے قابلِ اعتماد معلومات حاصل ہونی چاہئیں جو براہِ راست ان کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

37 minutes ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

39 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

1 hour ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

1 hour ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

1 hour ago

دنیا میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد دُبلے بچوں سے زیادہ ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…

1 hour ago