پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے 10 آپریشنزکے دوران 33 عسکریت پسندوں کو جہنم واصل کیا۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی نئی رپورٹ کےمطابق 5 ہفتوں میں دہشت گرد حملے تقریباً 66 فیصد کم ہوگئے، جہاں 18 سے 24 ستمبر تک 61 حملے رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 16 سے 22 اکتوبر تک یہ تعداد کم ہو کر صرف 21 رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 38 فیصد کمی ہوئی، جبکہ 16 سے 22 اکتوبر تک دہشت گرد حملوں میں زخمی افراد کی تعداد بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 20 سے کم ہوکر 11 رہ گئی۔ پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں فتنہ الہندوستان میں قیادت کے تنازع اور فتنہ الخوارج کی بدلتی پراپیگنڈہ حکمت عملی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق…
پاکستان نیوز پوائنٹ فرانس میں 24 اکتوبر 2026 کو نئے ملک گیر مظاہروں کے پیشِ…