پاکستان نیوز پوائنٹ
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے 33 ممالک میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔مشترکہ ٹیم اور کیپٹن طلحہ کی انفرادی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ انقرہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون کے بڑے عالمی مقابلے میں میزبان ملک ترکیہ نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور اٹلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ فرانس چوتھے نمبر پر رہا۔انٹرنیشنل ملٹری ڈرون مقابلے میں شریک پائلٹس کی مہارت، رفتار اور مشکل رکاوٹوں والے ٹریک پر ڈرون اڑانے کی صلاحیت کا کڑا جائزہ لیا گیا، جہاں پاکستانی ملٹری ڈرون ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، درستگی اور مسابقتی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں پاکستان کی اس شاندار کامیابی کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ انفرادی مقابلے میں پاکستان کے کیپٹن طلحہ نے 100 سے زائد عالمی پائلٹس کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق…
پاکستان نیوز پوائنٹ فرانس میں 24 اکتوبر 2026 کو نئے ملک گیر مظاہروں کے پیشِ…