اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا، اس منصوبے کیلئے سعودی سرمایہ کار سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تھیم پارک کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کرے گی۔ تاریخی قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کے پہلے تھیم پارک منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔ مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کئے، محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد دی۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک منصوبے کیلئے سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ سی ڈی اے اس منصوبے کیلئے اراضی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تھیم پارک منصوبے کے حوالے سے سعودی عرب سے آنے والے معزز مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں، اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید ترین شہروں کی طرز پر استوار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھیم پارک ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا، سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اگلے چند ماہ میں سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے روڈ شو منعقد کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس موقع پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان، خصوصاً اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ممبران اور سعودی وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5…

60 minutes ago

پاکستان کی دی بیسٹ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں شاندار کارکردگی قوم کا سر فخر سے بلند

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں…

1 hour ago

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے…

1 hour ago

فورسز کی کارروائیاں پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں…

1 hour ago

اوباما نے ٹرمپ کا ایران جنگ کا بیانیہ مسترد کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق…

1 hour ago

فرانس نئے مظاہروں کا خدشہ پیرس کے بڑے عجائب گھر بند 70 ہزار اہلکار تعینات

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانس میں 24 اکتوبر 2026 کو نئے ملک گیر مظاہروں کے پیشِ…

1 hour ago