اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہوگیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن سے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ کِک آف اجلاس میں شرکت کی، جس میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی آئیوا پیٹرووا نے کی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ای ایف ایف کے چوتھے جائزے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے آر ایس ایف کے تیسرے جائزے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف وفد کو ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے معاشی استحکام اور اصلاحات پر حکومت کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقررہ اہداف اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پاکستان کی معاشی کارکردگی، مالیاتی امور اور اصلاحاتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے حصول اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، معیشت کے استحکام، محصولات میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان کے معاشی و مالیاتی اقدامات پر حکام سے بات چیت جاری رکھے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

36 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

39 minutes ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

42 minutes ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

47 minutes ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

49 minutes ago

ایران تیل فروخت نہیں کرسکا تو کوئی بھی ملک نہیں کرسکے گا باقر قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا اور اس کے اتحادی…

51 minutes ago