اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی تازہ پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی اعلیٰ سطحی وفدنے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،وفد امریکہ افغانستان وار کمیشن کی شریک چیئرز شمائلہ چودھری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن پر مشتمل تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی تازہ پیش رفت پر گفتگو ہوئی، امریکی وفد 20 سالہ افغانستان جنگ میں امریکی شمولیت کا جائزہ لے رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں تنازعہ کے دوران پاکستان کے کردار اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان میں طویل تنازعہ کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان تنازعہ کی سٹریٹجک، سفارتی اور آپریشنل جائزے میں علاقائی پہلو شامل کرنے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، امریکی وفد نے افغانستان تنازعہ کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا، امریکی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کی تعریف کی، ملاقات میں افغانستان اور خطے کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کے تجربات اور نقطۂ نظر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

34 minutes ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

37 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

1 hour ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

1 hour ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

1 hour ago

دنیا میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد دُبلے بچوں سے زیادہ ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…

1 hour ago