اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے وفد کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوطرفہ عزم کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا، ملاقات کا اختتام علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔بعدازاں چینی وزیر خارجہ وانگ ای پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے، انہیں ہوائی اڈے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رخصت کیا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور حفاظت میں مدد فراہم کی ہے، وہ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔اس ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سینئر کابینہ ارکان بھی شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرتا رہے گا، انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چینی قیادت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دورہ بیجنگ اور تیانجن کے لیے پُر امید ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور دوسری عالمی جنگ کے اختتام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کو چین کا آہنی بھائی اور ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وانگ ای نے مزید کہا کہ بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں چینی وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، آزمودہ دوست اور ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں جب کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، جسے ملک میں عوام، سیاست اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا صدر آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت کو خطے…

17 hours ago

امریکا ایران معاہدہ وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے۔…

17 hours ago

محسن نقوی کا جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و…

17 hours ago

عوام کو سہولیت دینا ہے ترجیح ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں…

17 hours ago

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس ڈبل کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصداضافہ کردیا گیا۔ چیف…

17 hours ago

امریکا اور ایران کے صدور نے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک وڈیو…

17 hours ago