اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تھنک ٹینکس عالمی میڈیا سے تفصیلی مکالمہ پاکستان کا اصولی مؤقف اجاگر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران بین الاقوامی پالیسی ماہرین، سینئر اسکالرز، تجزیہ کاروں، تھنک ٹینک اداروں اور عالمی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں پاکستان کے علاقائی و عالمی مؤقف کو اجاگر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں میں پاکستان کے اصولی مؤقف، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی استحکام کے لیے تعمیری کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے “معرکۂ حق” اور “آپریشن بنیان مرصوص” کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ انسداد دہشت گردی کے تناظر میں پاکستان کی قربانیوں اور مؤقف کو واضح کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بعض علاقائی عناصر ہائبرڈ وارفیئر کے تحت دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں. لیکن پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی آئی ٹی، زراعت، معدنیات اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی شراکت داروں کو باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔آرمی چیف نے ملاقاتوں میں مکالمے، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مبنی پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی اُجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔اس کے علاوہ ملاقاتوں میں پاک-امریکہ طویل المدتی تعلقات، باہمی احترام، مشترکہ تزویراتی مفادات، اور اقتصادی شراکت داری پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے آرمی چیف کے واضح، مؤثر اور شفاف مؤقف کو سراہا جبکہ امریکی ماہرین نے پاکستان کی مستقل اور اصولی پالیسیوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں پاکستان کی اصولوں پر مبنی سفارتکاری، عالمی روابط اور مکالمے کے ذریعے پرامن بقائے باہمی کے عزم کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

20 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

20 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

20 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

20 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

20 hours ago