پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔مریم نواز نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا. زندگی بچانے کے لئے اپنا آنگن، اپنی مٹی اور اپنی چھت چھوڑنا پڑتی ہے. جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں مظلوم ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کی ہے. پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے.مہاجرین کی فلاح کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے. دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کو سکون نصیب ہو۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…