اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ جوانوں کیساتھ عید منائی

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، افسران و جوانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کے دفاع کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔ فیلڈ مارشل نے فوجی افسران اور جوانوں کو غیر متزلزل وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل چیلنجز کے باوجود ثابت قدم خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ محاذِ جنگ پر اپنے خاندانوں سے دُور رہ کر عید منانا، مادرِ وطن کے دفاع جیسے اعلیٰ قومی مقصد کی تکمیل ہے جس کیلئے ہر قیمت پر تیار ہیں۔ آرمی چیف نے ”معرکۂ حق“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے دوران فارمیشن کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن کی قربانیاں قوم کے دفاع اور عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کی جانوں کے ضیاع کا دلیری اور مؤثر ردعمل کے ذریعے بھرپور بدلہ لیا۔‘ فیلڈ مارشل نے سپاہیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کسی بھی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور شکست دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف منصفانہ اور دلیرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی ضرورت پر زور دیا، جو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر اور وزیراعظم کی قوم و امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نےعید الاضحیٰ…

2 days ago

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہوں کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل…

2 days ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے…

2 days ago

فلسطین کی آزمائش پر عالم اسلام خاموش اللہ دشمنوں کو نابود کرے وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ…

2 days ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو…

2 days ago

عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا.سی ٹی ڈی نے را کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا.سی ٹی ڈی نے…

2 days ago