پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو پنجاب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے افسروں اور جوانوں نے تخریب کاری ناکام بنا کر شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، سی ٹی ڈی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور آلہ کاروں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 3 خطرناک دہشت گردوں کو جھنگ روڈ، پٹھان کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں اعظم منچن آباد، امجد پاکپتن اور منظور بہاول نگر شامل ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…