پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور برادری کے لیے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا، اور نظریہ پاکستان کے بنیادی ستون کے طور پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قومی ترقی اور سلامتی کے لیے پاکستانی مسیحیوں کی بے مثال اور لازوال خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں نسل در نسل مسیحیوں کی قابل فخر اور ممتاز خدمات شامل رہی ہیں۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے مساوی مواقع اور مذہب، رنگ، نسل اور ذات پات سے بالاتر مشترکہ آئینی اقدار میں مضمر ہے۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے آئین میں درج تمام شہریوں کے وقار، سلامتی اور مساوی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وطن کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان میں قومی یکجہتی کے لیے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات ہوئیں، کراچی کے گرجا…