اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل کی وزیراعظم سے اہم ملاقات خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی ثالثی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کاجائزہ لیا اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دونوں نے کشیدگی میں اب تک ہونے والی کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی اور امن کو برقرار رکھیں.انہوں نے تمام اطراف کی جانب سے تحمل کے مظاہرے کو سراہا گیا.اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فریقین کے درمیان پرامن اور باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں رہنماوں نے پاکستان آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید بھی کی اور انہیں ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

1 minute ago

جمائما نے 22 سال بعد دوسری شادی کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق…

3 minutes ago

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری…

8 minutes ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

11 minutes ago

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

1 day ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

1 day ago