اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے لاہور – اسلام آباد موٹروے (M-2) کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کر دیا، نئے نرخ آج 26 اگست سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد اضافے کا حصہ ہے جو 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت کیا جاتا ہے، یہ معاہدہ Build-Operate-Transfer (BOT) بنیاد پر ہے اور اس میں دوسرے آپریشنل سال سے ہر سال شرح میں اضافہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔کار، جیپ اور ٹیکسی (کلاس 1) کے لیے ٹول ٹیکس 1330 روپے مقرر کی گیا ہے، کار، جیپ اور ٹیکسی (کلاس 1) کے لیے فی کلومیٹر 3.72 روپے بنتے ہیں، جبکہ ویگن (کلاس 2) کے لیے ٹول ٹیکس 2240 روپے (6.24 روپے فی کلومیٹر) وصول کیا جائے گا، بسوں سے 3130 روپے (8.73 روپے فی کلومیٹر) لیے جائیں گے۔یہ نیا اضافہ موٹروے استعمال کرنے والے عام مسافروں اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے جڑے افراد پر براہ راست اثر ڈالے گا۔ماہرین کے مطابق کار اور جیپ کے کرایوں میں محدود فرق آئے گا لیکن بسوں اور فریٹ وہیکلز کے بڑھتے ہوئے اخراجات کرایوں اور مال برداری کی لاگت کو خاصا متاثر کر سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

12 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

12 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

12 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

12 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

12 hours ago