اردو نیوز اپڈیٹس

کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کے قیام اور مفت موبائل سمز فراہمی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پروگرام کے چیئرمین، بی آئی ایس پی کی ٹیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی میں سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری کا کردار لائق تحسین ہے.ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں بی آئی ایس پی کا اہم کردار ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رمضان میں پہلی بار بی آئی ایس پی مستحقین میں رقوم کی ڈیجیٹل تقسیم ہوئی، ڈیجیٹل والٹ کا نظام کیش لیس معیشت میں اہم پیش رفت ہے. اس سے ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور کی یہ اہم ضرورت ہے کہ ہم پوری معیشت کو جتنی جلدی کیش لیس اکانومی کی طرف لے جائیں گے، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی. بلکہ کام میں تیزی آئے گی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا.انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کاعکاس ہے. محترمہ کی روح کو مزید آج تقویت ملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو اس پروگرام کے حقدار ہیں، انہیں بہت شفاف طریقے سے یہ رقوم اس نئے اور جدید نظام کے ذریعے گھر بیٹھے مل جائیں گی۔ دوسری جانب، بی آئی ایس پی کی چیئرمین سینیٹر روبینہ خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت کروڑوں خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنایا، مستحق خواتین کے اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی جاری ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

11 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

11 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

11 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

11 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

11 hours ago