اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو

پاکستان نیوز پوائنٹ
شدید گرمی اور حبس کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، جبکہ لیسکو ریجن میں شام ہوتے ہی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیںذرائع کے مطابق ایک جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے تو دوسری جانب مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابیوں کے باعث بھی شہریوں کو طویل دورانیے تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار میں کمی اور لیسکو کے خستہ حال ڈسٹری بیوشن سسٹم کو لوڈشیڈنگ کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے نام پر وقفے وقفے سے جبری لوڈشیڈنگ جاری ہے، بعض علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 6 گھنٹے تک بجلی بند رکھنے کی اطلاعات ہیں۔رات کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی نیندیں بھی متاثر کردی ہیں، شام اور رات کے وقت بار بار ٹرپنگ کے باعث صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے۔ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی بحال ہوتے ہی بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز کے جمپر اترنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی شکایات سامنے آتی ہیں، جس کے باعث صارفین کو مزید کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی شکایات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں شہریوں کو طویل دورانیے تک بجلی کی بحالی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کے استعمال کے باعث لیسکو کی بجلی کی طلب تقریباً 3500 سے 3700 میگاواٹ تک رہتی ہے، تاہم رات کے وقت سولر سسٹمز بند ہونے کے بعد طلب بڑھ کر تقریباً 5200 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب اور رسد میں فرق کے باعث رات کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ کا دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، فیصل آباد، سیالکوٹ میں بھی وقفے وقفے سے طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں اور کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہورہا ہےدوسری جانب پشاور میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے تہکال کے مقام پر یونیورسٹی روڈ بند کردیا۔مظاہرین نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ رات کو بجلی ہوتی ہے، نہ دن کو، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو مکہ ڈیفنس الائنس کا نام دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے…

15 hours ago

مکہ ڈیفنس الائنس کا ہیڈ کوارٹر ریاض پہلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا ترک وزیرِ خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو باضابطہ طور…

15 hours ago

ہر شہری کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سہولت مرکز کا قیام اہم قدم ہے چیف جسٹس

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں عوامی سہولت…

15 hours ago

رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں اویس لغاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رات کے اوقات میں بجلی کی…

15 hours ago

ایران کے خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کیا جا رہا ہے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اہم…

15 hours ago

ایرانی جزیرے لارک پر امریکی حملے پاسدارانِ انقلاب کا متعدد اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج نے پیر کے روز ایران کے لارک جزیرے پر موجود…

15 hours ago