اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور میں تیز رفتار ڈمپر نے 3 افراد کی جان لے لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
قاتل ڈمپرز بے قابو، ڈمپرز صرف کراچی ہی نہیں لاہور اور دیگر شہروں میں بھی موت بانٹنے لگے، لاہور میں تیز رفتار ڈمپر نے 3 افراد کی جان لے لی تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اے ایونیو پر خوفناک ڈمپر حادثہ، حادثہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے اشارے کے قریب پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر اوور سپیڈنگ کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ کے اوپر جاگرا، حادثہ کے باعث دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا، ٹریفک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت 32 سالہ عمیر, 25 سالہ طیب، 30 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں شدید زخمی وسیم جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، ڈمپر کی ٹکر کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

22 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

22 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

22 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

22 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

22 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

22 hours ago