پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف اپنایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کیا ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 16اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی پروقار تقریب سے تاریخی خطاب میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان کے سپہ سالارنے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اورفیصلہ کن جواب دینے کاعزم دہرایا اور کہا کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا اور واضح کیا کہ کشمیرپرپاکستان کا موقف بالکل واضح ہے ، یہ ہماری شہہ رگ تھی، ہماری شہہ رگ ہے۔اپنے تاریخی خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑرہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے یہ تاریخی الفاظ ایک مکمل دفاعی ڈاکٹرائن ہےجو دشمن کو پسپائی اور قوم کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے، سپہ سالار نے بھارتی فوج کی عددی برتری کو بے اثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…