پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔روسی وزیر خارجہ نے ایران-امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی نئی تاریخ جلد طے کرنے پر بات چیت کی گئی۔اسحاق ڈار نے سرگئی لاوروف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی. دونوں ممالک نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…