اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کی نوکریوں سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے رول 17-اے ختم ہونے کے باوجود پہلے سے حاصل شدہ ملازمت کے حقوق محفوظ قرار دے دیا ۔جسٹس محمد فیصل زمان خان نے محمد محبوب کی درخواست منظور کرتے ہوئے رول 17-اے کے تحت تعینات ملازم کی برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے دیا اور درخواست گزار کو فوری طور پر ملازمت پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ والد کی میڈیکل ریٹائرمنٹ پر حاصل ہونے والا حق بعد میں ختم نہیں کیا جا سکتا، جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا اطلاق ماضی پر نہیں بلکہ مستقبل پر ہوگا۔ فیصلے کے مطابق، قانون ختم ہونے سے پہلے حاصل شدہ حقوق آئینی تحفظ کے مستحق ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے تقرری منسوخی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو سماعت کا موقع دیے بغیر ملازمت سے فارغ کرنا آئین کے آرٹیکل 10-اے اور منصفانہ سماعت کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ قدرتی انصاف کے اصولوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں درخواست گزار کو ریلیف دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ نے رول 17-اے اور سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی تقرریوں سے متعلق ایک اہم قانونی نظیر بھی قائم کر دی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

6 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

6 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

6 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

6 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

6 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

6 hours ago