پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ٹرمپ نے 4 جولائی کوامریکا کے یومِ آزادی پر تاریخی ایئر شو کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا آتش بازی ملکی تاریخ کی کسی بھی آتش بازی سے 10 گنا بڑی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ 4 جولائی کو امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن میں ایک تاریخی اور بے مثال ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا، یہ ایئر شو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا اور اپنی نوعیت کا منفرد ترین شو ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس تاریخی شو میں مختلف اقسام، سائز اور رفتار کے حامل سیکڑوں جدید جنگی اور مسافر طیارے فضا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔امریکی صدر نے بتایا کہ ایئر شو کا آغاز امریکی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگا جو مسلسل رات گئے تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی وقت کے مطابق رات تقریباً 9 بجے ایئر شو کے شرکا سے خصوصی خطاب کروں گا اور خطاب کے فوراً بعد آسمان پر شاندار اور تاریخی آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جو امریکی تاریخ میں اب تک ہونے والی کسی بھی آتش بازی کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ بڑی اور طویل ہوگی۔امریکی عوام کو دعوت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنے روایتی انداز میں کہا، “اگر آپ کو طیارے، آتش بازی اور میں پسند ہوں، تو اس ایئر شو میں ضرور آئیں!”
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…