اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ایرانی صدر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم جلوس میں شرکت کی اور عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنادیں گے، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، یہ دھوکا دہی اور ممکنہ معاہدوں سے وابستگی کی کمی کی خطرناک علامت ہے۔اس کے علاوہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم پر ایران کے مختلف شہروں میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، اصٖفہان کے نقشِ جہاں اسکوائر پر ہزاروں افراد نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا جن کیہ آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔دوسری جانب ترک صدر طیب رجب اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کو پائیدار امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے اور مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

4 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

4 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

4 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

4 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

4 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

4 hours ago