اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند ہے. تجارتی حجم بڑھانے کیلئے قوانین کو مزید بہتر بنائیں گے۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژا پاروف بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں پاکستان اور کرغزستان کی خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، انسٹیٹوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹوز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے معاہدہ جبکہ تعلیم کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔دونوں ملکوں کے درمیان منشیات، نشہ آور اشیاء اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور کرغز وزارت صحت کے درمیان طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کا معاہدہ بھی ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت، چیمبرز آف کامرس میں تجارت کے فروغ کیلئے تعاون کا معاہدہ کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا. ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔لاہور اور کرغز شہر اوش کو جڑواں شہر قرار دینے کے معاہدے کی دستاویز کا معاہدہ بھی کیا گیا. نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹوز کے درمیان تحقیق کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا۔پاکستان اور کرغزستان کے محکمہ ڈاک کے درمیان خدمات اور ای کامرس کے شعبے میں تعاون اور ملزمان کی حوالگی سے متعلق معاہدہ بھی ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر ژاپاروف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے کی دستاویز کا تبادلہ کیا۔کرغزستان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاندار میزبانی پر صدر کرغزستان کا شکر گزار ہوں، جمہوریہ کرغز کے یوم آزادی پر کرغزستان کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، جمہوریہ کرغز کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر جمہوریہ کرغز کی قیادت تحسین کی مستحق ہے.پاکستان جمہوریہ کرغز کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط دوطرفہ تعاون کے فروغ کا آغاز ہے، دوطرفہ مذاکرات میں تجارتی تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی، دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ کرغز کی حکومتوں اور نجی شعبے کے درمیان تجارتی تعلقات کی وسعت میں مدد دیں گے. دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند پیشرفت ہے، دونوں ممالک تجارتی حجم بڑھانے کے لئے قوانین کو مزید سہل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاسا 1000 توانائی معاہدے کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ وزارتی گروپ کا قیام خوش آئند ہے، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، ثقافت میں بھی تعاون کو فروغ دیں گے، پاکستانی شہر لاہور کرغزستان کے شہر اوس کو جڑواں شہر قرار دینے سے ثقافتی روابط بڑھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مل کر کام کریں گے. موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بھی اتفاق رائے طے پایا ہے، مختلف دوطرفہ، علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھایا جائے گا، کرغزستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔وزیراعظم نے جمہوریہ کرغز کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا امید ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔اس موقع پر صدر کرغزستان صادر ژا پاروف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں.پاکستان کے ساتھ برادارانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں. دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے گا. پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا. کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا. وزیراعظم کے صدارتی محل آمد پر پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔اس موقع پر کرغز صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ارکان سے تعارف بھی کرایا، جبکہ وزیراعظم نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اہم پیغام بھی پہنچایا

پاکستان نیوز پوائنٹ لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم…

8 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی…

8 hours ago

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے اسلام آباد مفاہمتی…

8 hours ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل…

8 hours ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیرونی مداخلت مسترد کرنی چاہیے چینی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے…

8 hours ago

ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اردن میں…

8 hours ago