اردو نیوز اپڈیٹس

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے۔سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی. طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ اس موقع پر طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔طلبا نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں. چاہے کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے.پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل…

16 hours ago

چین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو معمول پر لانے کیلیے پاکستان…

16 hours ago

ایران امریکا کشیدگی فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے…

16 hours ago

پاکستان میں‌ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث…

16 hours ago

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا قیمت 100 ڈالر سے تجاوز

پاکستان نیوز پوائنٹ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے جلد خاتمے کی امیدیں کمزور پڑنے…

16 hours ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے اگلے ہی روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے اگلے…

16 hours ago