اردو نیوز اپڈیٹس

ماسکو ایک اور کار بم دھماکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک اور کار بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا کہ یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب اہلکار اپنی پولیس کار کے قریب کھڑے ایک مشتبہ شخص کے پاس گئے۔کمیٹی کے مطابق واقعے کی جگہ پر ایک کرائم سین قائم کر دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔روسی ٹی وی پر نشر ہونے والی تصاویر میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود دکھائی دیے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 30 منٹ پر ہوا۔ یاد رہے کہ اسی ہفتے روسی فوج کے ایک سینئر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فانیل سارواروف بھی جنوبی ماسکو میں اپنی گاڑی کے نیچے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔روسی تحقیقات کے مطابق روسی فوج کے جنرل اسٹاف کی آپریشنل ٹریننگ ڈائریکٹری کے سربراہ جنرل سارواروف کی ہلاکت ممکنہ طور پر یوکرینی انٹیلی جنس کی طرف سے کیا گیا ممکنہ قتل تھا۔ ان کی گاڑی یاسینیوا اسٹریٹ پر صبح سات بجے دھماکے کا شکار ہوئی۔روس کے حکام اور جنگ کی حمایت کرنے والے اہم حلقوں نے اس حملے کے فوری ردِ عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ حالیہ دھماکہ ماسکو میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہوا تیسرا دھماکہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ…

21 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسزسیدعاصم منیرسے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح…

21 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت…

21 hours ago

سوشل میڈیا پر ہلچل لائیو پروگرام میں کیا ہوا؟ احسن اقبال کی وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر…

21 hours ago

لاہورہائیکورٹ کا ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں…

21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے…

21 hours ago