پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم کے پہلے عشرہ میں سیکیورٹی اداروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی نے نویں محرم اور عاشور کے روز ملک بھر میں امن قائم رکھنے اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ آخری 24 گھنٹوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابلِ ستائش رہی۔ وزیر داخلہ نے کہا، میں ہر افسر اور اہلکار کی لگن، جرات اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے سیکیورٹی اہلکاروں پر فخر کرتی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرض شناسی اور استقامت کی مثال قائم کی۔غیر معمولی خدمات پر تمام سیکیورٹی اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔ محرم میں خدمات انجام دینے والے تمام افسران اور اہلکاروں کا شکریہ۔
