محسن نقوی کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال، بین الاقوامی امور اور عالمی امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی دیرینہ اور مؤثر خدمات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *