پاکستان نیوز پوائنٹ
محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ اس دوران سندھ کے اکثر مقامات پر درجۂ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 10 روز موسم معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ انجم نذیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو جبکہ اپریل سے جون تک ملک میں درجۂ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ اپریل سے جون تک ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں اپریل سے جون تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ انجم نذیر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیش گوئی کر رہی ہیں، تاہم مون سون کی درست پیش گوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتداء میں کی جا سکے گے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال موسمِ سرما میں ملک میں 61 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں اور برف باری بھی 50 فیصد کم ہوئی ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں ایک شخص کی معمولی سی غلطی اس کے لیے لاکھوں…