اردو نیوز اپڈیٹس

پی ایس ایل 10افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندر کے خلاف شاندار فتح

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سپر لیگ 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح ،کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔ پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں اعظم خان ہی نے جیسن ہولڈرز کی گیند پر کیچ کیا، اس کے بعد وقفے وقفے سے لاہور قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے صرف عبداللہ شفیق نے ففٹی اسکور کی، انہوں نے محض 38 گیندوں پر 66 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی سام بلنگ، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویزا صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل نے 13، سکندر رضا نے 23 ، شاہین شاہ آفریدی 2، اور حارث رؤف نے 10 رنز بنائے، آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں جبکہ نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ صرف ایک رنز پر گر گئی تھی جب اینڈریز گوس 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد اسلام آباد کی ٹیم تھوڑا سنبھل کر کھیلی لیکن صاحزادہ فرحان جو خاصا تیز کھیل رہے تھے 9 ویں اوور میں 63 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، حارث رؤف نے ان کا شکار کیا، انہوں نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے جن میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ دوسری وکٹ کے لیے صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو نے 55 رنز کی شراکت داری سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین کھیل پیش کیا اور 140 رنز کا ہدف 18اوور میں حاصل کر لیا، کولن منرو نے ایک چھکے اور 7 چوکے کی مدد سے 59 رنز کی شاندر اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے 41 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ لاہور قلندرز کے آصف آفریدی اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ لے سکے، شاہین آفریدی سمیت کوئی اور باؤلر ایک بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کرسکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جنگ کے خاتمے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔…

24 hours ago

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور…

1 day ago

اسلاموفوبیا کے انسداد کیلئے یو این مجوزہ لائحہ عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے عاصم افتخار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے…

1 day ago

قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ منظور کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل…

1 day ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی…

1 day ago

ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی موبائل فونز کتنے سستے ہونے والے ہیں؟

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز…

1 day ago