اردو نیوز اپڈیٹس

محکمہ تعلیم پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے سبب تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
محکمہ تعلیم پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے سبب تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا .جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گے. چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں جب کہ پنجاب میں پیر 12 مئی سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔ دوسری جانب، محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے اتوار تک بند کرنے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔سیکریٹری محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا. تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی عمل کا آغاز پیر سے ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کاخطے کے دیگر ممالک کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے…

23 hours ago

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا…

23 hours ago

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج…

23 hours ago

کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں…

23 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد…

23 hours ago

ایف بی آر کے اختیارات محدود ٹیکس معاملات میں نئی پالیسی نافذ

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے فیڈرل…

23 hours ago